لاہور: پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں جکڑ لیا۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان عثمان اور اسد علی نے اسلحہ کے زور پر 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تھی، وہ بچے کو ورغلا کر قریبی گاؤں لے گئے اور بدفعلی کی کوشش کی، ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈیفنس بی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم جعفر حسین نے گھر میں گھس کر 14 سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی کے والد کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا کر اسے گرفتار کرلیا۔
The post لاہور میں بچوں سے بدفعلی اور زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x9u94a
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box