وزیرخزانہ کی یقین دھانی پر پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی: وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دھانی پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی شام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری یوسف نے ایکسریس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی 0.25 فیصد کی شرح برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی سینٹرل وزونل کمیٹیوں نے متفقہ طور پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری یوسف کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملوں میں گندم کی دھلائی پسائی اور آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں یومیہ آٹھ ہزار ٹن آٹے کی ترسیل ہوتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ایک سو کلوگرام کے 80 ہزار بوریاں ترسیل کی جاتی ہے۔

The post وزیرخزانہ کی یقین دھانی پر پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdfJMh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...