پشاور میں خاندان کے 7 افراد کا قتل، گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا

 پشاور: پولیس نے چند روز قبل ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقے چمکنی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم شخص فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں کوئی اور نہیں بلکہ گھر کا سربراہ ابراہیم ملوث نکلا ہے، ملزم کو تمام تر شواہد کی روشنی میں چارسدہ کے علاقے تنگی سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی کے حبیب اللہ نامی شخص سے تعلقات تھے، پہلے اس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور حبیب اللہ کو قتل کیا ، اس کے بعد اس نے اپنے بچوں سمیت گھر میں موجود چچازاد کی بیوی اور ایک بچے کو بھی طیش میں آکرگولیاں مار کر قتل کیا۔

The post پشاور میں خاندان کے 7 افراد کا قتل، گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gU1sTl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...