وزارت صحت نے عید الاضحیٰ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: وزارت صحت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں جن کا  مقصد نماز عید، قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ کورونا کی نئی لہر کا سبب بن رہی ہیں، مویشی منڈیوں  میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے،  شہری عید الاضحیٰ کے دوران صرف ضروری  سفر سے کریں کیوں کہ نئی کورونا لہر کا خدشہ موجود ہے ۔

گائیڈلائنز کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، فیملی تقریبات اور عید پر گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے ،کورونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے، ہجوم والی جگہوں پر اور نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے،  قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے اور مویشی منڈیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے۔

وزارت صحت سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر لوگوں کا مویشی منڈی داخلے پر پابندی عائد کی جائے، منڈیوں کے داخلی ،خارجی راستوں پر سینیٹائزر رکھے جائیں، مویشی فروحت کرنے والوں کے لیے ویکیسن لازمی قرار دی جائے، ویکسین کے بغیر مویشی کی فروحت کا کاروبار نہیں کر سکیں گے، خریدار ماسک پہن کر منڈی جاہیں، بخار ،نزلہ زکام ،کھانسی اور گلہ خراب ہونے والے افراد مویشی منڈی نہ جاہیں، خریداری ،بیوپاری سے دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

The post وزارت صحت نے عید الاضحیٰ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TbM6AG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...