پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کہنا ہے  کہ  پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے آج بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہوئی۔

 

The post پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/361auHN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...