بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا، وزیراعظم

ناران: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا.

ناران میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر خیبر پختونخوا حکومت کو تحسین پیش کرتاہوں، پہلے یہاں درخت کٹے ہوئے ہوتے تھے لیکن آج بڑے بڑے درخت دیکھ رہا ہوں۔ میں دنیا بھر میں گھوما پھرا ہوا ہوں لیکن پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں، کاغان میں جو خوبصورتی ہے دنیا میں شائد ہی ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ان کی حفاظت کرکے کیا جاتا ہے، ہمیں وہ پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں، بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا، ہمارے درختوں اور جنگلات کو تباہ کیا، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ وہ بھی ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا انہیں ملا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے سیاحتی مقامات کا خیال رکھنا ہے، سیاحت سے اتنا پیسہ ملے گا کہ لوگوں کو مالی فائدہ ہوگا، ہمارے سیاحتی علاقوں میں سیاحت سے نوکریاں ملیں گی، ہمارے دین میں پاکیزگی اور صفائی کی بہت اہمیت ہے، ہمیں اپنے ملک کو صاف کرنا ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن پرعمل پیرا ہیں، درختوں کی حفاظت کے لئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، کاغان میں دریاوَں میں جو ناقص مواد پھینکا جاتا ہے اس پر پابندی لگائی جائے۔ جو بھی قانون بنایا جائے اس پر سختی سےعمل کیاجائے۔

The post بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3A5GYyw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...