پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز

 اسلام آباد: بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں ایف ایم پی پانچ ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن دستیاب ہوگا۔

ترجمان نے  بتایا کہ پانچ ممالک میں بارسلونا دبئی جدہ لندن اور نیویارک شامل ہیں، ان ممالک میں رہنے والے پاکستانی اس کی ایپ ڈاوٴن لوڈ کر کے اپنے مسائل اور شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

 

The post پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3he1F2D

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...