اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات نے بارہ روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔
پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلباء کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔
پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔
تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔
The post وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qz3E5U
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box