كوئٹہ میں مرغی كا گوشت پھر مہنگا

كوئٹہ میں برائلر مرغی كا گوشت ایک با رپھر مہنگا ہوگیا اور فی کلو 330 روپے فروخت ہونے لگا۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا، فی کلو گوشت 250 روپے سے بڑھ کر 330 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پولٹری ایسوسی ایشن كے مطابق مال لاہور اور كراچی سے مہنگا آرہا ہے جس كی وجہ سے انہیں  نرخ بڑھانے پڑے۔

دوسری جانب شہریوں كا كہنا ہے كئی ماہ سے پولٹری كے نرخ بڑھے ہوئے ہیں اور انہیں مہنگے داموں  مرغی كا گوشت فروخت كیا جارہا ہے، كوئی بھی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے ضلعی حكومت بھی اس جانب كوئی ایكشن لینے كو تیار نہیں جب كہ جس طرح سے نرخ كم كرنے كے لئے پیر كے روز ناغہ كا اعلان كیا گیا تھا وہ بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔

The post كوئٹہ میں مرغی كا گوشت پھر مہنگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hjx2c1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...