8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کا مقدمہ

 لاہور: کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 8 سالہ بچے کو اس کے اہل خانہ سمیت زنا کی نیت سے اغوا کیس میں نامزد کردیا۔

بچے اور اہلخانہ نے ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں بچے کے باپ نے دعویٰ کیا کہ میرے بچے کی دو روز قبل ختنہ ہوئی ہے۔

بچے کے باپ نے موقف اپنایا کہ ہمارے خلاف منور علی نے اپنی تیرہ سالہ بچی کو زنا کی نیت سے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔ ہم پر جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے ضمانت دی جائے۔

8 سالہ بچے اور اہلخانہ کیخلاف 26 مئی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے تھانے میں زنا کی نیت سے اغواہ کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

The post 8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کا مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ddaM2x

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...