پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورت حال کا جائزہ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور مضبوط ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور جلد از جلد ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35OTaG3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...