اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان کے حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے  کا سب سے بڑا بجٹ کل پاس کیا گیا، بجٹ میں فلاحی کاموں کیلئے رقم مختص کی گئی ہے، اقلیتوں کیلئے الگ سے فنڈ مختص کئے گئے ہیں، تعلیم،صحت اور سماجی تحفظ کے منصوبے ترجیح ہیں، بجٹ میں تمام شعبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام بجٹ میں تجاویز دینا ہے نہ کہ دستاویزات پھاڑنا، اگر اپوزیشن اپنی تجاویز دیتی تو اس پر غور کرتے، اپوزیشن کو بجٹ کے دوران اسمبلی میں آنا چاہیے تھا، اور اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی، اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ملک بھر میں کمی ہوئی ہے، بلوچستان میں بھی کورونا سے ریکوری کی شرح 97 فیصد ہے، صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل جاری کوئی قلت نہیں، تمام اضلاع میں ویکسین فراہم کی جارہی ہے، شہریوں سے اب بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں، سیاحتی مقامات پر ویکسینیشن کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ ایک منفی عمل ہے،  ہارس ٹریڈنگ میں خریدوفروخت میں ملوث افراد کو بچایا جارہا ہے۔

The post اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی، ترجمان بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qts4xC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...