لاہور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور: فائرنگ کرنے والی ملزمہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا پیر کالونی میں لڑکی کے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی، تو  ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کینٹ پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس ٹیم نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی خاتون کی شناخت نجمہ بی بی کے  نام سے ہوئی ہے، اور  اس سے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

The post لاہور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون اسلحہ سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SESikk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...