راولپنڈی اسلام آباد کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ

 اسلام آباد: خان پور ٖڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کے بعد جڑواں شہروں میں پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح گر گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کے بعد جڑواں شہروں کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خان پور ڈیم میں پانی کا لیول کم ہو کر 1928 فٹ رہ گیا ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے، جڑواں شہروں کو چند دن مزید پانی دے سکتے ہیں، اور اگر یہی صورتحال رہی تو کسی بھی وقت اسلام آباد اور راولپنڈی کوپینے کے پانی کی سپلائی معطل ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ڈیم میں پانی کی آمد 84 کیوسک جب کہ اخراج 194 کیوسک ہے، خشک سالی کے باعث خان پور ڈیم پر سیاحوں کی آمد میں بھی کمی ہوئی ہے، جب کہ خان پور ڈیم پر چلنے والی کشتیاں بھی کنارے لگا دی گئی ہیں۔

 

The post راولپنڈی اسلام آباد کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qsCBcp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...