لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں زہریلی شے کھانے سے دوکمسن بھائی پراسرارطورپرہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے شاہدرہ ٹاؤن میں 4 سالہ مرتضی، ایک سالہ معیزاوربہن حرا کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں بھائی جانبرنہ ہوسکے جب کہ بہن حرا تشویشناک حالت میں اسپتال زیرعلاج ہے۔
والدین کے مطابق بچوں نے گذشتہ رات تکہ کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑی جب کہ پولیس نے بچوں کے ماں باپ کوحراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ معاملہ مشکوک ہے، بچوں کے والدین سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کردی گئی ہے۔ ٹیم پولیس اورمتعلقہ اداروں کی مدد سے ابتدائی معائنہ کرے گی اورخوراک کے نمونے لے گی۔ خوراک کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری روانہ کیے جائیں گے۔ مبینہ دوکان کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔
The post لاہورمیں تکے کھانے سے دوکمسن بھائی پراسرارطورپرہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35OYjhl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box