شاہ لطیف ٹاؤن میں بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا ، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے ظفر ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کی ذریعے جنا ح اسپتال پہنچائی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ زینب زوجہ سرفراز کے نام سے ہوئی، اس حوالے سے ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ظفر ٹائون میں مقتولہ زینب بی بی کے بھانجے کی شادی کی تقریب چل رہی تھی اس دوران مقتولہ کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش زینب کے قتل میں اس کے دو بھائی کے ملوث ہونے کا پتا چلا جنہوں نے ملی بھگت کرکے اپنی بہن کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے ایک بھائی کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جب کہ ایک بھائی تاحل مفرور ہے۔
The post شاہ لطیف ٹاؤن میں بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3djSXhY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box