اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس کل پارلیمنٹ میں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسد محمود، میر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، شیخ رشید، فواد حسین سمیت 29 ارکان شرکت کریں گے۔
ان کیمرہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، امریکی فوج کے انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
The post پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3duxiDQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box