ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی بلیک لسٹنگ کی باتیں ختم ہوگئی ہیں اور ایف اے ٹی ایف کے چیلنج کوجلد پورا کرلیں گے، فیٹف کے صدر جو پہلے بلیک لسٹ کی باتیں کرتے تھے، آج پاکستان کی تعریفیں کررہے ہیں، اس سے اپوزیشن کو گھبرانا نہیں چاہیے، اپنی سیاست کیلئے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں، اپوزیشن تقسیم ہورہی ہے، آپس میں اختلافات نظرآرہے ہیں۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے آر ایل این جی کے معاہدے 13.3 فیصد پرکیے ہم نے 10.2 فیصد پرکیے ہیں، اگر ہم ان کے مطابق آر ایل این جی معاہدے کرتے تو 500 ارب روپے کا نقصان ہوتا، کار کے پاور پلانٹ کا مسئلہ یہ پیدا کرکے گئے ہم نے حل کیا ، آئی پی پیز کے مسائل ہم نے حل کیے، اپوزیشن کے دور میں بہت سی ایسی چیزیں ہوئی جو ہم نے ٹھیک کیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن اپنی بیروزگاری میں کافی چیزیں کررہی ہے، ہم ایل این جی کا سودا ن لیگ کے مقابلے میں سستا کیا، شاہد خاقان نے ایک وزیر پر ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے رشوت مانگنے کا الزام لگایا، شاہد خاقان عباسی ثبوت پیش کریں، مجھے اس بات میں کوئی حقیقت نہیں لگتی۔

The post ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے، حماد اظہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dilzZ1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...