ڈاکٹروں کا فضل الرحمان کو چند روز اسپتال میں رہنے کا مشورہ

 کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے چند روز مزید اسپتال میں زیر علاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان جے یوآئی (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، ان کی متعدد ٹیسٹ رپورٹس آگئی ہیں، چند رپورٹس کا انتظار ہے، ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو اسپتال میں زیر علاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے خیرہت دریافت کی، جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، (ن) لیگ کے سنئیر رہنما سردار ایازصادق نے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان جے یوآئی (ف) نے علماء کرام، کارکنان اور پاکستانی قوم سے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی درخواست کی ہے۔

The post ڈاکٹروں کا فضل الرحمان کو چند روز اسپتال میں رہنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x0O851

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...