کراچی: 31 سالہ معذور خاتون شناختی کارڈ کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہوگئی اور اس نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
معذور خاتون نے ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا کہ میں 31 سال کی ہو گئی ہوں لیکن قومی شناختی کارڈ نہیں بنایا جارہا، پیروں سے معذور ہونے کے باوجود نادرا دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہوں۔
خاتون نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا، نہ ہی میں جانتی ہوں، والد کا شناختی کارڈز موجود ہونے کے باعث شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا مجھے قومی شناخت دیا جائے۔
The post شناختی کارڈ نہ بننے کے خلاف معذور خاتون ہائی کورٹ پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hktMwX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box