جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج

 اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک اور خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ   براہ کرم میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں، قاضی محمد عیسی کو صرف وہی غدار کہہ سکتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

سرینا عیسٰی نے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگر لندن جائیدادوں کی خریداری سے مطمئن نہیں تو میرا سامنا کریں، براہ راست نشریات میں اپنی آمدن، بچت اور منی ٹریل دکھاؤں گی، آپ سے بھی توقع ہے کہ مناظرے میں آپ بھی ایسا ہی کریں گے، وزیر اعظم عمران خان میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں۔

The post جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x8zYPB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...