کراچی: قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے بیوی سے جھگڑے کےبعد گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کی ہے۔ ڈیفنس تھانے کے علاقے قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت 30 اشفاق ولد محمدریاض کے نام سے کرلی گئی۔
متوفی شخص ڈیفنس میں کسی بنگلے میں کام کرتا تھا ۔ اس حوالے سے ڈیفنس پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اورایک بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
The post دو شادیاں کرنے والے شوہر کی ایک بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vYsRI0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box