کوٹلی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں۔
کوٹلی آزاد کشمیر میں جسلے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں، کٹھ پتلی نے ایک بار بھی کشمیر پر درست پالیسی نہیں بنائی، تین سال سے کٹھ پتلی کو دیکھ رہے ہیں جب بھی کشمیر کا ذکرکیا صرف اور صرف غلطی کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے ہرجمعےکوسڑک پرکھڑاہونے کےوعدے پریوٹرن لےلیا، جو کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی انہیں کوٹلی آنے کی دعوت دیتا ہوں، پیپلز پارٹی کی سیاست کراچی سے کشمیر تک ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم تبدیلی والے کو بھی بتائیں گے اور دہلی والے کو بھی بتائیں گے، کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری کریں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنےکاحق ملناچاہیے، کشمیریوں کاجوفیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کا جہاں پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، کشمیر کا سودا منظور ہے، پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے کشمیر کافیصلہ کشمیریوں کے مطابق ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنی مہنگائی پاکستان میں ہے اتنی بھارت اور نیپال میں بھی نہیں، حکمرانوں نے عوام کو غربت کےعذاب میں ڈالاہے۔
The post عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UImBXZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box