مفتی عزیز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

 لاہور: عدالت نے بچے سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کینٹ کچہری میں بچے سے بدفعلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مفتی عزیز الرحمن کو عدالت میں پیش کیا اور اس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مفتی عزیز الرحمن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پس منظر

لاہور میں مدرسے جامعہ منظورالاسلام سے منسلک مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں وہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دکھائی دیئے، جس کے بعد پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آرکے متن کے مطابق نوجوان صابر شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اور جان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔

یہ پڑھیں: بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان گرفتار

انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمان لاہور سے دوسرے شہر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کیا۔ جب کہ انویسٹی گیشن پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

The post مفتی عزیز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jiANkz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...