دفاعی ادارے کو گاڑیوں میں ٹریکنگ نمبر پلیٹس کا ٹینڈر دینے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس سے متعلق بڑا حکم جاری کرتے ہوئے ٹینڈر میں استثنی دینے کیخلاف نجی کنٹریکٹر کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ میں گاڑیوں میں جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس لگانے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ سندھ میں گاڑیوں میں جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس لگانے کی راہ ہموار ہوگئی۔

عدالت نے وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کو جدید ٹریکر نمبر پلیٹس کا ٹینڈر درست قرار دیدیا اور ٹینڈر میں استثنی دینے کے خلاف نجی کنٹریکٹر کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت ہونی چاہیے۔ گاڑیوں میں عالمی سطح کی جدید ٹریکنگ نمبرز پلیٹس لگائی جائیں۔

سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ایف آر آئی ڈی نمبر پلیٹس بنانا حساس کام ہے۔ حساسیت کے پیش نظر یہ ٹینڈر این آر ٹی سی کو دیا گیا۔ ایف آر آئی ڈی نمبر پلیٹس صرف نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہی بنا سکتی ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا تھا کہ معاملے کی حساسیت کے تحت سندھ حکومت کو استثنی دینے کا اختیار حاصل ہے۔ نجی کنٹریکٹر کی جانب سے اعتراض کو مسترد کردیا جائے۔ عدالت نے نجی کنٹریکٹر کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست پر فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس ارشد حسین خان نے محفوظ کیا تھا۔

The post دفاعی ادارے کو گاڑیوں میں ٹریکنگ نمبر پلیٹس کا ٹینڈر دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y7XfB1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...