ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ملک میں کورونا صورتحال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے اور 914 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد رہی۔

ایک روز میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 11 افراد وینٹیلیٹرز پر تھے۔ ان اموات میں سے سندھ میں 8، کے پی 4، پنجاب میں 8 افراد کا انتقال ہوا۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 22 ہزار 231 اموات ہو چکی ہیں۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 55 ہزار 657 افراد میں کورونا تشخیص ہو چکی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 201 ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 225 ہے۔

639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 214 مریض داخل ہیں جن میں سے 258 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

The post ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jlaAlC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...