لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے، نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا، 2001 سے اطلاق کرنا عمران صاحب کی بدنیتی کا اظہار ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا، عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں، ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں تاہم ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کیے جائیں، 3 سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا، ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے، یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے۔
The post ن لیگ کا سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والوں کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qG9bb3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box