اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لیے تیار رہیں۔
وزیراعظم نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام پاکستانی خصوصاً نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لیے تیار رہیں، ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں فی فرد 10 ہزار 163 درخت، گرین لینڈ میں 4 ہزار 964، آسٹریلیا میں 3 ہزار 266، امریکا میں فی فرد 699، فرانس میں203 ،اتھوپیا میں143، چین میں فی فرد130،برطانیہ میں 47 اور بھارت میں 28درخت ہیں، جب کہ پاکستان میں فی فرد صرف 5 درخت ہیں۔
اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں اور انشاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
The post نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لیے تیار رہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h45yqQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box