اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، وزیراطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ دنیا بیانیے کی جنگ پر قائم ہے، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہمیں کس قسم کی جنگ کا سامنا ہے، افغانستان سے پاکستان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی مہم چلائی جاتی ہے مفت میں نہیں ان کی ادائیگی ہوتی ہے، ہندوستان سے جعلی ٹویٹ چلتی ہے جس کو افغانستان سے بوسٹ ملتا ہے، گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی، جعلی انفولیب 800 سے زائد جعلی ویب سائٹ چلا رہی تھی، اور ان جعلی ویب سائٹس سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی میں سرکاری ٹی وی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور صرف 10 سال میں 2200 افراد بھرتی ہوئے، ان ملازمین کو 32 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جارہا ہے، جب کہ بھرتی کیے گئے 5 فیصد افراد بھی کام کے نہیں، میرٹ کے بغیر بھرتی ہونے والے افراد کی وجہ سے آپ نے ریلوے، پی آئی اے کو بٹھا دیا، گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو حکومتی پروپیگنڈا مشین بنایا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ یہاں صحافیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے،  نوشیرو فیروز اور سکھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، شازیہ مری، عزیز میمن اور اجے لالوانی کا قاتل کون ہے، بلاول بھٹو کو جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو پاس کرنا چاہیے وہ کیوں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں؟  ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، ہر لفظ کے چھپنے کے پیسے دئیے جاتے ہیں سب جانتے ہیں پیسے کون دیتاہے، چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں ڈھائی سو پاکستانی اور 40 کے قریب غیر ملکی چینل آزادی سے کام کررہے ہیں، ہمیں اپنے اداروں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو ہر عمارت کی بنیاد دوبارہ رکھنی پڑ رہی ہے، ہم نے صحافیوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کا حصہ بنایاہے، اگست کے پہلے ہفتے میں سرکاری ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، سرکاری خبر رساں ادارے کو اے ایف پی اور رائٹرز کی طرز پر چلائیں گے، ریڈیو پاکستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔

The post اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3A3jie1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...