اسلام آباد: اٹلی سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں اٹلی کے سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے، یہ اسٹیکرز سفارتخانہ کے لاکر سے چوری ہوئے، واردات کا انکشاف جون کے دوسرے ہفتے میں ہوا جب کہ چوری ہونے والے 750 شینجن ویزا اسٹکرز سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000 ہیں جب کہ 250 ویزا اسٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 بتایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے، فارن آفس کے مراسلے کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے ضروری احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ جب کہ اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے ویزا اسٹیکرز کی ٹریکنگ کے لیے تمام انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر نگرانی کی جائے، جیسے ہی چوری شدہ ویزا اسٹیکرز استعمال ہوں یا تحویل میں لیے جائیں گے تو فارن آفس و ایمبیسی کو بھی آگاہ کردیا جائے گا۔
The post اٹلی سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Tf5A7e
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box