خانیوال: چار سالہ بچی کی بوری بند مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق زیبہ ندیم کی مسخ شدہ بوری بند لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ زیبہ ندیم بچیوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اسے اغوا کرلیا گیا تھا جس کے بعد اسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ آرپی او ملتان خانیوال پہنچ گئے اور نے بچی کے گھرجا کرورثا سے اظہارافسوس کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خواتین سمیت بچی کے ورثا ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے خانیوال بہاولپور روڈ اور خانیوال روہڑی ریلوے ٹریک احتجاجاً بلاک کردیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ زیبہ کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی لیکن درخواست کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ملک اعجاز کو معطل کردیا جبکہ آرپی او ملتان نے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
The post خانیوال میں چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h6rxxs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box