جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

 لاہور: حساس اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

حساس اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق دھماکے کی اطلاع 11 بج کر 15 منٹ پر ریحان نامی شہری نے دی، دھماکا مکان نمبر 109 اور 110 کے باہر کھڑی گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد سے کیا گیا جب کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں، دھماکے سے 24 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 شہید ہوئے، دھماکے سے 12 گاڑیاں متاثر ہوئیں اور 7 گھروں کو نقصان پہنچا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جوہر ٹاؤن دھماکے میں را کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی بارود کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہوسکی جب کہ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب حساس اداروں نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پیٹر پال سے رابطے میں رہنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے ایک لاہور اور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑا گیا۔ اس کے علاوہ دھماکے میں استعمال کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، ڈیوٹی پر موجود اہلکار اے وی ایل ایس کا تھا جس نے دہشت گرد سے مکالمہ کیا، اہلکار نے لیبارٹری اور سپردداری کی فائل طلب کی اور کوائف کی پڑتال کے بعد کار سوار کو جانے دیا۔

The post جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U38CeO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...