اسلام آباد: بھارتی سرکار کا وطیرہ ہے کہ پاکستان پرالزام تراشی کے ذریعے اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹائے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کا پاکستان پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہے، بغیر کسی ثبوت کے بھارتی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام تراشی کی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم کی ایک اور مثال ہے، بھارتی سرکار کا وطیرہ ہے کہ اندرونی معاملات میں پاکستان پر الزام تراشی کے ذریعہ توجہ ہٹائے۔
The post اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام تراشی بھارتی وطیرہ ہے، دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qzqAC7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box