کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کو’ب‘ فارم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کو’ب‘ فارم جاری کردیا۔ ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ نادرا کا نظام پیچیدہ اورعام آدمی کیلئے مشکل ہے لیکن ماہم نے عدالتی حکم کے مطابق مطلوبہ شرائط پوری کیں۔
گزشتہ برس دسمبرمیں سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کویتیم بچی کا ’ب فارم‘ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
پس منظر:
نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے تھے اورتعلیم جاری رکھنے کیلئے بے سہارا طالبہ نے انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ماہم نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے ’ب فارم‘ جاری نہیں کیا اورمیٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔
The post ماہم قانونی جنگ جیت گئی، نادرا نے یتیم بچی کو’ب‘ فارم جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35XYczO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box