کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں، کسی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے خاص تعلقات رہے ہیں، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں بڑی طاقتوں کے درمیان ایک عجیب سے کشمکش جاری ہے، امریکا چین کو لے کرتشویش میں ہے، امریکا نے بھارت اور دو مزید ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں ایک اتحاد بنایا ہے، امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہمیں جانب دار ہونے کی ضرورت نہیں، سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے پاکستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

The post کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qwVM4I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...