مظفر آباد: آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں الیکشن 2021 کیلئے سیاسی جوڑتوڑعروج پر ہے اور متعدد سیاسی رہنما اپنی اپنی جماعتیں چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شامل ہونے کا اعلان کررہے ہیں، جب کہ کئی جماعتیں انتخابات میں دوسری جماعت کی حمایت کرتی نظر آرہی ہیں۔
آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابت میں آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اور اپنے تمام امیدواروں کو انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام کے وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
The post آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کا انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y283Rt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box