کراچی: مقامی عدالت نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل
عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے وکیل کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
The post وکیل کو کتے کے کاٹے کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h5Bjjb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box