اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے، ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کو راز داری کے قوانین کی خلاف ورزی پر کڑی تنقید کا سامنا
درخواست گزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے، ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے، لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔
The post سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qxj6iX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box