افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: دواتئی چیک پوسٹ پر پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پرافغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدارسلیم اور35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اورمضبوط بنائے گا۔

The post افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hdDi4Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...