کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ڈی ایس پی معطل

کراچی: ڈی ایس پی آرآر ایف الفلاح بیس فہیم فاروقی کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرآر ایف الفلاح بیس میں تعینات ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو اغوا برائے تاوان کیس میں معطل کردیا گیا ہے۔ جب کہ ملزم کے دو ساتھی پولیس اہلکاروں کو پی ہی معطل کیا جاچکا ہے۔

اے آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ کے مطابق معطل ڈی ایس پی کا ایک ہفتے پہلے ہی آر آر ایف میں تبادلہ ہوا تھا، فہیم فاروقی نے کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی نیول بیس علی رضا کو انکوائری سونپ دی گئی ہے، جب کہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو معطل کرکے ان سے فوری طور پر پولیس موبائل بھی واپس لے لی گئی ہے، آر آر ایف میں کسی بھی بدعنوان افسر یا اہلکار کی جگہ نہیں۔

 

The post کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ڈی ایس پی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3A69YpJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...