لاہور: پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہپے، سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے 10 سال پرانا تعلق ہے، سجاد حسین نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے میں ملوث ابھی بھی اس شخص کی تلاش جاری ہے جس نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ہدف کے مقام پر پہنچائی۔
واضح رہے کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 25 جون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ایئرپورٹ سے پیٹر پال ڈیوڈ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جو غیر ملکی شہری بتایا جارہا ہے۔
The post جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہورلانے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35RaxWP
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box