راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے بے دردی سے پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل

 راولپنڈی: راولپنڈی میں دن دیہاڑے بھی گھر سے پیشہ وارانہ امور کے لیے نکلنے والی خواتین محفوظ نہ رہیں۔

تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں پرس اسنیچنگ کی واردات میں موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی اسکول ٹیچر سے اس بے دردی سے پرس چھینا کہ اسکول ٹیچر گر کر زخمی ہوگئی۔

سنگین واقعہ تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کشمیر مارکیٹ سے ملحقہ گلی میں پیش آیا ۔ ایکسپریس کو دستیاب ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے گھر سے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے نکلنے والی اسکول ٹیچر گلی سے گزر رہی ہے کہ اس دوران فیس ماسک پہنے نامعلوم موٹرسائیکل اس بے دردی سے ٹیچر سے بیگ چھینتاہوا فرار ہوتا ہے کہ ٹیچر گلی میں گرتی ہیں اور زخمی ہوجاتی ہیں ۔

اس دوران چند راہ گیر بھی گلی میں پہنچ کر ٹیچر کی مدد کرتے ہیں جبکہ اسنیچنگ کے دوران ٹیچر کا موبائل وغیرہ بھی گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ڈی ایس پی کینٹ اظہر شاہ نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ خاتون ٹیچر کے بھائی جنید کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے تفتیش شروع کردی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے بے دردی سے پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35PbBuf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...