پتوکی میں بدبخت باپ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پتوکی: بدبخت باپ نے اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کے بعد بیورو کی ریسکیو ٹیم نے پتوکی میں کارروائی کر کے متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرالیا، لڑکی کی عمر 15 سال ہے، لڑکی کے والد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سارہ احمد کے مطابق ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی بہن کو تحویل میں لے لیا، متاثرہ لڑکی نے والد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو تحریری درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔

بیورو کی چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کو مکمل تحفظ  اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

The post پتوکی میں بدبخت باپ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35XvM9g

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...