اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
جوہرٹاؤن دھماکہ پروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے، پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جب کہ دھماکے سے 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوگیا۔
The post جوہرٹاون دھماکہ؛ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h3Vm1q
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box