کراچی: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کراچی میں انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، اور وہ آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر کے خلاف لڑنے والا شیر، ایک دوست، ہمارا ساتھی جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز عصر، مسجد عائشہ، خیابان اتحاد میں ادا کی جائے گی۔
The post تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OXvAyD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box