اسلام آباد: یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ںے کہا ہے کہ پاکستان کا دنیا میں امن کیلیے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نےانتونیوگوتریس کااستقبال کیا۔
انتونیو گوتریس آج صدرمملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، پاکستانی قیادت انتونیوگوتریس کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ انتونیوگوتریس افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ یو این سیکریٹری جنرل گوردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے۔
یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان آمد سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دنیا میں امن کیلیے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے اور اس امن کیلیے خدمات پرپاکستانی عوام سے اظہارتشکرکروں گا۔
The post پاکستان کا دنیا میں امن کیلیے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے، انتونیو گوتریس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wls9vm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box