رکن سندہ اسمبلی شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق

نوشہرو فیروز: پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری مسلح افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شہنازانصاری اپنے بہنوئی زاہد کھوکھر کے چالیسویں میں شرکت کے لئے دریا خان مری پہنچیں جہاں ان کے بھتیجے نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں شہناز انصاری شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر نواب شاہ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہنازانصاری کے بہنوئی زاہد کھوکھر کو بھی 40 روز پہلے انتقال ہوگیا تھا اور وہ انہی کے چالیسویں میں شرکت کے لئے نوشہرو فیروز پہنچی تھیں، ان پر فائرنگ زمین کے تنازعے پر ہوئی۔

The post رکن سندہ اسمبلی شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UV7rNc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...