سعودیہ میں کفیل کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش اور قاتلانہ حملے پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار

مکہ: سعودی عرب میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر کفیل کی بیٹی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ مکہ میں فجر کے بعد ایک پولی کلینک کے باہر لہولہان لڑکی زخمی حالت ملی جسے فوری طبی امداد دے کر بچالیا گیا، لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑی میں الشرائع محلہ میں واقع گھر آرہی تھی کہ ڈرائیور نے راستہ بدل لیا اور گاڑی کو ویران علاقے میں لے گیا جہاں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اور میری جانب سے مزاحمت کا سامنا ہونے پر چھری کے وار کیے جس سے میں لہولہان ہوگئی، ڈرائیور مجھے مردہ سمجھ کر کلینک کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بیان قلم بند کرنے کے فوری بعد چھاپہ مار کارروائی میں ڈرائیور کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا، ڈرائیور کا تعلق پاکستان سے ہے۔

The post سعودیہ میں کفیل کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش اور قاتلانہ حملے پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/379ReWP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...