سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

سندھ کے ضلع بدین اور ضلع کمبر میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے ترجمان کے مطابق سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں، اور رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر  2020 میں اب تک کیسز کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔

انسداد پولیوسیل کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع بدین اور قمبر سے ہے، ضلع بدین کی رہائشی 3 سالہ بچی اور ضلع کمبر کی رہائشی کی ساڑھے 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

The post سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vTLJhU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...