شبر زیدی کی مشاورت سے نیا چیئرمین ایف بی آر لگائیں گے، عبدالحفیظ شیخ

 اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی مشاورت سے اس عہدے کے لیے نئی تعیناتی کریں گے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں عوام کے لیے اشیائے خور و نوش کے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے حوالے سے بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ شبر زیدی میرے پسندیدہ شخص ہیں، ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر کرے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے، ایف بی آر کا نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔

The post شبر زیدی کی مشاورت سے نیا چیئرمین ایف بی آر لگائیں گے، عبدالحفیظ شیخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SzkEbJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...